اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

فیفا ورلڈ کپ 2022،سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹبال استعمال ہو گا

datetime 21  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) قطر میں ہونے والےفٹ بال ورلڈ کپ 2022 میں سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹ بال ’الریحلہ‘ استعمال ہوگا،نجی ٹی وی دنیا کے مطابق  اس طرح عالمی ایونٹ میں پاکستانی کی نمائندگی ہوگی۔سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے

سینئر نائب صدر شیخ زوہیب رفیق سیٹھی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے میچوں میں سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹ بال ’الریحلہ‘ استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی معروف کمپنی فارورڈ اسپورٹس نے ایڈیڈاز کے لیے الریحلہ فٹ بال تیار کیا ہے جو فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں استعمال ہوگا۔شیخ زوہیب رفیق سیٹھی کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ورلڈ کپ میں سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹ بال استعمال ہو رہا ہو، انہوں نے کہا کہ یہ تیسری دفعہ ہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں فارورڈ اسپورٹس کا برانڈ استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ الریحلہ بال کو قطر کی ثقافت کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے، اس کی تیاری میں استعمال ہونے والا مواد بائیو بیسڈ ری سائیکلنگ میٹریل ہے اور اس کی تیاری میں ماحول دوست پانی پر مبنی کیمیکل استعمال کیا گیا ہے۔ شیخ زوہیب سیٹھی کے مطابق تیار کیا جانے والا بال 20 پینلز پر مشتمل ہے اور اسے دنیا کے بہترین فٹ بال میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…