اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

اب انہیں بخش دیجئے ، بشریٰ انصاری کا عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا حکم واپس لینے کا مطالبہ

datetime 20  جون‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)پاکستانی سینئر اداکارہ و میزبان بشری انصاری کی جانب سے رکنِ قومی اسمبلی و ٹی وی اینکر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا حکم واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔بشری انصاری نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے

سوشل میڈیا کو ایک بلا قرار دیا ہے اور عامر لیاقت کے لواحقین (اولاد)سے اظہارِ افسوس کیا ہے۔بشری انصاری نے کہا کہ عامر لیاقت کا یوں دنیا سے اچانک جانا ان کے دوستوں سمیت دشمنوں کو بھی دکھی کر گیا ہے، یوں تو سب ہی نے جانا ہے مگر جس انداز سے عامر لیاقت گئے ہیں خدا کرے کہ ایسا کسی دشمن کے ساتھ بھی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم سب نے دیکھا کہ کیسے ایک انسان نے شہرت کا عروج دیکھا پھر زوال بھی دیکھا، سب کا کہنا ہے کہ یہ سب ان کی غلطیوں کا نتیجہ تھا، عامر لیاقت کی غلطیوں کو سوشل میڈیا نے بھی خوب اجاگر کیا۔بشری انصاری نے کہا کہ ہم خود پر توجہ دینے کے بجائے دوسروں پر زیادہ نظر رکھتے ہیں، ہمیں سکھایا جاتا ہے کہ دوسروں کا پردہ رکھو مگر ہم ایسا نہیں کرتے بلکہ لوگوں کر برباد کر کے انہیں موت کے کنویں میں دھکیل دیتے ہیں۔بشری انصاری نے کہا کہ پھر کہوں گی کہ غلطیاں زیادہ عامر لیاقت کی تھیں اور اپنی غلطیوں کا سب سے زیادہ خمیازہ بھی انہی نے بھگتا ہے، یہاں تک کہ ایک شخص اپنی غلطیوں کے سبب مر گیا، اب اسے بخش دیجئے۔بشری انصاری نے کہا کہ اب ایک عام شہری نے شہرت کی خاطر پوسٹ مارٹم کی درخواست دے دی ہے، ان کے بچے نہیں چاہتے کہ انہیں طعنے ملیں یا کوئی انہیں ان کے والد سے متعلق کوئی بات کہے تو کیوں پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے۔بشری انصاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ

اسی لیے میں مجسٹریٹ سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ جو ایک عام شہری بہت خاص بن گیا ہے اسے ایک طرف کر کے عامر لیاقت کے بچوں کی سنیں، کیوں کہ اس وقت سب سے زیادہ متاثر ہی وہ ہو رہے ہیں۔بشری انصاری نے کہا کہ اب عامر لیاقت چلے گئے ہیں اب انہیں بخش دیجئے اور پوسٹ مارٹم والے حکم پر نظرِ ثانی کریں اور اِن آرڈرز کو واپس لیں۔دوسری جانب اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ سپرد خاک کے بعد قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم قبیح عمل ہے، اللہ تعالی عامر لیاقت کے درجات بلند کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…