اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

سرکاری زمین اپنے نام منتقل کرانے کا الزام، عثمان بزدار اور بھائیوں کیخلاف مقدمات درج

datetime 20  جون‬‮  2022 |

سرکاری زمین اپنے نام منتقل کرانے کا الزام، عثمان بزدار اور بھائیوں کیخلاف مقدمات درج

لاہور (آن لائن)سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور ان کے بھائیوں کے خلاف دو مقدمات درج کر دئیے گئے،

مقدمات میں سرکاری زمین کو جعلسازی سے اپنے نام منتقل کروانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے

خلاف انٹی کرپشن میں دو مقدمات درج کر دئیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غاذی خان کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر مقدمات درج کئے گئے۔

ذرائع کے مطابق مقدمات میں سابق وزیراعلی کے بھائیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمات میں سرکاری زمین کو جعلسازی سے اپنے

نام منتقل کروانے کی دفعات شامل ہیں۔سردار عثمان بزدار نے 900 کنال سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کے بارے میں جعلی لیٹر تیار کروایا۔

1986 میں جعلی انتقالات درج کروانا ظاہر کیا اور زمین کو ہتھیا لیا۔عثمان بزدار اور بھائیوں نے تونسہ میں کروڑوں روپے مالیت کی 900 کنال سرکاری زمین جعلی طور پر اپنے نام منتقل کروائی۔

ملزمان کے خلاف تھانہ انٹی کرپشن ڈی جی خان میں مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…