اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

معروف بھارتی اداکارہ کی لاش گھر سے برآمد

datetime 20  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست اوڑیسا سے تعلق رکھنے والی ٹیلی وژن کی مشہور اداکارہ رشمیریکھا اوجھا کی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے

۔بھارتی میڈیا کے مطابق 23 سالہ رشمیریکھا 18 جون کی رات کو بھوبانیشور میں واقع اپنے کرائے کے گھر میں مردہ پائی گئیں۔

اطلاعات کے مطابق اداکارہ کے والد نے الزام لگایا ہے کہ موت میں ان کی بیٹی کے Live-in (شادی کے بغیر) پارٹنر سنتوش پاترا کا ہاتھ ہے۔

رپورٹ میں ایک سینیئر پولیس افسر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مقدمے میں غیر فطری موت کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس اداکارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کا انتظار کر رہی ہے تاہم ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے کیونکہ پولیس کو ایک نوٹ ملا ہے

جس میں رشمیریکھا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس کی موت کا ذمہ دار کوئی نہیں ہے۔رشمیریکھا کے والد کا کہنا ہے کہ انہیں بیٹی کی موت کی اطلاع سنتوش نے دی تھی

جبکہ ہمیں مالک مکان سے معلوم ہوا کہ سنتوش اور رشمی میاں بیوی کے طور پر رہتے تھے۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…