اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

لیگی رہنما جلیل شرقپوری نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 20  جون‬‮  2022 |

لاہو(این این آئی) وزیراعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے ملاقات کی

جس میں لیگی رکن صوبائی اسمبلی نے وزیراعلی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شیخوپورہ سے رکن صوبائی اسمبلی نے طویل مدت کے بعد لیگی قیادت سے ملاقات کی،

جلیل احمد شرقپوری کو منانے کے لیے شیخوپورہ سے دو اراکین قومی اسمبلی جاوید لطیف اور رانا تنویر نے اہم کردار ادا کیا۔

وفاقی وزرا نے لیگی ایم پی اے سے ملاقات کے دوران قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا پیغام پہنچایا۔جلیل شرقپوری نے کہا کہ حمزہ شہباز نے خواہش کا اظہار کیا اس لیے ملاقات کے لیے گیا،

جاوید لطیف اور رانا تنویر نے رابطہ کیا اور نواز شریف کا پیغام دیا، پہلے بھی میری جماعت مسلم لیگ (ن) تھی اب بھی ہے، مسلم لیگ ن میری جماعت ہے۔

پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں۔ عمران خان سے محبت اور اعتماد کا رشتہ تھا ہے اور رہے گا۔انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی سے بھی احترام کا رشتہ ہے،

میں نے عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کے فیصلے سے اختلاف کیا تھا، سابق وزیراعلی کے خلاف عدم اعتماد لانے کے کیا نتائج آئے وہ سب کے سامنے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…