جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

قاسم سلیمانی امریکیوں کے لیے خطرہ تھا، ٹرمپ نے حکم دیا اسے قتل کر دو، پومپیو

datetime 19  جون‬‮  2022 |

واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہاہے کہ قاسم سلیمانی امریکیوں کے لیے خطرہ تھا، ٹرمپ نے حکم دیا اسے قتل کر دو،عرب ٹی وی کو انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ امریکی انتظامیہ نے وارننگز سنیں کہ اگر اس نے جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کیا تو

جنگ چھڑ جائے گی۔ یہ وہی دھمکیاں ہیں جو امریکی انتظامیہ نے اس وقت سنی جب اس نے جوہری معاہدے سے دستبرداری کا فیصلہ کیا۔ ایسی ہی وارننگ ہمیں اس وقت دی گئی تھیں جب امریکا نے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کیا تھا۔پومپیو نے کہا کہ امریکا نے قاسم سلیمانی کو اس لیے مارا کہ وہ امریکی عوام کے لیے خطرہ تھا۔ سلیمانی 500 امریکیوں کو مارنے کی سازش میں ملوث تھا اور امریکی انتظامیہ اس سازش کو ناکام بنانے میں کامیاب رہی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امریکا نے عراق میں اپنے اثاثوں اور شام میں اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے ایک طویل عرصے سے کام کیا ہے۔سابق امریکی وزیر خارجہ نے نشاندہی کی کہ امریکا القدس بریگیڈ کی نقل وحرکت پر نظر رکھے ہوئے تھا اور سلیمانی کو ہلاک کے منصوبے پر مسلسل کام کر رہا تھا تاکہ اسے وسائل، اثاثوں اور شہریوں پر حملے کا موقع نہ ملے۔ اس لیے امریکی صدر نے یہ فیصلہ جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ سلیمانی کو ختم کرو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…