اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

پری مون سون ،گرج چمک کیساتھ بارشیں شروع، محکمہ موسمیات نےعوام کو خبردار کر دیا

datetime 19  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک بھر اور آزاد کشمیر میں پری مون سون کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، راولپنڈی اسلام آباد میں وقفے وقفے سے تیز بارش اور ژالہ باری کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ لاہور میں بادلوں نےڈیرہ جمالیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

آج اتوار کے روز خیبرپختونخوا، پنجاب ، گلگت بلتستان ،کشمیراور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔پیر کے روز خیبرپختونخوا، پنجاب ،اسلام آباد، گلگت بلتستان ،کشمیراور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان، اسلام آباد اورسکرنڈ میں اکژ مقامات پرتیزہواؤں/ آ ندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش: پنجاب: ملتان ( سٹی 62، ایئرپورٹ 17)، راولپنڈی (چکلالہ63، شمس آباد 26) ، کوٹ ادو 53، لیہ 52، سیا لکوٹ (سٹی 33، ا ئیر پو رٹ 29) ، اسلام آباد ( بوکرا 26،گولڑہ 20،

،سید پور 14، زیرو پوائنٹ 08، ائیر پورٹ 06)، مری 19، اٹک، نا رووال 13، بہا ول پور(سٹی ، ا ئیر پو رٹ) ، منگلا 12، گجرات 10،

ڈی جی خان 09، منڈی بہا و الد ین 07، جہلم 06، بھکر 05، لاہور ( مغل پورہ 03 ، چوک ناخدا ،لکشمی چوک ، پا نی والا تالاب ، فرخ آباد02 (، چکوال 03، گجرا نوا لا ، جھنگ،

ٹی ٹی سنگھ 02، کشمیر: راولا کوٹ 44، کوٹلی 22،گڑھی دوپٹہ06،مظفرآباد ( سٹی 02، ایئرپورٹ 01)، خیبرپختونخوا: مالم جبہ 21، سیدو شریف 16، کاکول ، بو نیر 10،

بالا کوٹ 07، دیر (اپر)03،ڈی آ ئی خان ، تخت بھا ئی 01، بلوچستان: ژوب 05، لورا لائی 01 ، گلگت بلتستان:ہنزہ 18،ا بابو سر، استور10 ، بگروٹ 04،بونجی،

اسکردو01،ا ور سندھ: سکرنڈمیں04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گز شتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت:تربت 44، دادو، شہید بینظیر آباد43، دالبندین اور خیر پور میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…