ڈھاکا(این این آئی)بنگلادیش میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ہے، آسمانی بجلی گرنے سے 21 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مون سون بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے 40 لاکھ افراد متاثر ہوئے ۔بنگلادیشی پولیس کا کہنا تھا کہ مختلف علاقوں میں جمعیکی دوپہر سے اب تک آسمانی بجلی گرنے سے 21 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 4 افراد لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر واقعات میں بھی جان سیگئے، مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔بارشوں کے بعد دریاں میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے اور بھارتی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں شدید سیلاب کا خطرہ ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں