جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

طویل عرصے بعد ملکی برآمدات میں کمی ریکارڈ

datetime 18  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طویل عرصے بعد ملکی برآمدات میں کمی ریکارڈ

لاہور( این این آئی)طویل عرصے بعد ملکی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،گزشتہ ماہ مجموعی برآمدات کا حجم 2.62 ارب ڈالر رہا

جو اس سے پچھلے ماہ اپریل میں2.89 ارب ڈالر تھا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق مئی میں سبزیوں، گوشت، لیدر،

سپورٹس اور ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چاول، سی فوڈ اورپھلوں میں اضافہ ہوا۔ملکی برآمدات میں گزشتہ ایک سال

سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کا اندازہ رواں مالی سال کے 11 ماہ کے اعدادو شمار سے بھی لگایا جاسکتا ہے جس کے مطابق

جولائی 2021 تا مئی 2022 ملکی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس رجحان کو دیکھتے ہوئے سوال اٹھایا جارہا ہے کہ

مئی میں برآمدات میں کمی کیوں آئی ہے اور کیا یہ کمی عارضی ہے یا آئندہ مہینوں میں بھی یہ رجحان برقرار رہ سکتا ہے۔

پاکستان اپیرل فورم کے چیئرمین محمد جاوید بلوانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، یورپ سمیت کئی ممالک میں کساد بازاری بڑھ رہی ہے

جس کی وجہ سے برآمدی آرڈرز کم ہو رہے ہیں۔جاوید بلوانی کے مطابق خدشہ ہے کہ آئندہ مہینوں میں بیشتر برآمدات خاص طور پر ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی کا سلسلہ برقرار رہے گا۔

بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے بھی پیداواری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں جس کا اثر برآمدات میں کمی کی صورت میں سامنے آرہا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…