پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے لانگ مارچ میں جاں بحق کارکن کے اہل خانہ کو 90 لاکھ کا امدادی چیک دے دیا

datetime 18  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان، لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی)تحریک انصاف نے لانگ مارچ میں جاں بحق کارکن کے اہل خانہ کو 90 لاکھ کا امدادی چیک دے دیا،صوبائی وزیر عاطف خان نے متاثرہ خاندان کو چیک دینے کی تصدیق کی اور کہا کہ پہلے بھی پچیس لاکھ کی مالی معاونت کی جا چکی ہے،

ان کا کہنا تھا کہ مرحوم احمد جان کے بچوں کی کفالت کا عمران خان نے وعدہ کیا تھا جس کو پورا کیا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنمامسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اطلاع ملی ہے کہ ہمارے خلاف بھاٹی گیٹ میں دہشتگردی کاایک اورمقدمہ درج کرادیا گیا ہے، عوام اپنے خون پسینے کے ٹیکسز سے انتظامیہ اورپولیس افسران کو تنخواہیں دیتے ہیں اس لئے انہیں شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی بجائے آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دینے چاہئیں۔ عبوری ضمانت کے لئے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت اور جبر کی سیاہ رات کٹ ہی جانی ہے،جو افسران اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہے ہیں انہیں اپنے کئے پر جوابدہ ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ مقدمات کے خوف سے ایک ادنیٰ کارکن بھی جماعت سے الگ نہیں ہوا، ہر سطح کی قیادت، رہنما اور کارکنان عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے تھے ہیں اور رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہباز گردی اور حمزہ گردی سے ہمارے حوصلے ہرگز پست نہیں ہوں گے بلکہ حالیہ مہینوں میں تحریک انصاف پہلے سے زیادہ متحد او رمضبوط ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…