منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

datetime 18  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، کراچی (آن لائن، این این آئی) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور شہر میں مزید بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ درجہ حرارت میں کافی حد تک کمی واقعہ بھی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شہر میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہی۔

فضائی آلودگی کے حوالے سے شہر کے ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 137 ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کی علی الصبح بارش نے جہاں گرمی کی شدت کو کم کر ڈالا وہیں موسم بھی خوشگوارہوگیا۔صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، اولڈ سٹی ایریا، بہادرآباد، پی ای سی ایچ ایس، شارع فیصل، محمد علی سوسائٹی سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 3 روز کے دوران وقفے وقفے سے ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ہلکی بارش سے سڑکوں پر پھسلن کے باعث متعدد موٹر سائیکل سوار سلپ ہوگئے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں سے احتیاط سے ڈرائیونگ کی ہدایت کی گئی ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں سال بارشوں کے سیزن میں غیر متوقع اور معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، تاہم گزشتہ کئی سالوں کی طرح اس سال بھی شہر قائد میں نالوں کی صفائی کا عمل تاحال مکمل نہ ہوسکا۔

جس کے بعد شہر میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں دوبارہ اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔میٹ آفس کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں پری مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ کراچی میں جولائی کی ابتدا میں مون سون کی بارشوں ہونے کا امکان ہے۔

پری مون سون کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، سندھ میں پری مون سون بارشوں کا اسپیل22جون تک چلے گا۔ چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق 29 اور 30 جون سے بارشوں کا آغاز ہو جائے گا۔محکمے موسمیات کے مطابق جولائی، اگست، ستمبر میں معمول سے بہت زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…