اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کے فیصلے کی امریکی عدالت میں گونج

datetime 18  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کے فیصلوں کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی ہے، کاون ہاتھی سے متعلق چیف جسٹس اطہر من اللہ کے فیصلے کا امریکی عدالتی فیصلے میں تذکرہ ہوا ہے،سٹیٹ آف نیو یارک کورٹ آف اپیلز کے14 جون کے

فیصلے میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کے فیصلے کا تذکرہ کیا ۔ امریکی عدالت نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کے جانوروں سے متعلق دیئے گئے فیصلے کا ایک پیراگراف اپنے فیصلے میں شامل( reproduce )کیا ہے،امریکی عدالت نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے سے متعلق پیرا گراف لکھا کہ بلاشبہ جانور بھی حساس وجود رکھتے ہیں، ان کے بھی جذبات ہوتے ہیں ،جانور بھی خوشی غمی کے لمحات محسوس کر سکتے ہیں ،ہر قسم کے جانوروں کے قدرتی طور اپنی اپنی رہنے کی جگہیں ہیں ،جانور کی اپنی ضرورت کے مطابق ان کو ماحول چاہیے ہوتا ہے، قدرتی ماحول کے برعکس ایک ہاتھی کو دوسرے ہاتھیوں سے الگ کرکے اکیلے کیسے رکھا جا سکتا ہے؟قدرتی طور پر جانوروں کے بھی حقوق ہیں اور وہ ان کو ملنے چاہئیں، جانوروں کا حق ہے کہ وہ اپنی قدرتی ضروریات پوری کرنے والے ماحول میں رہیں ۔یاد رہے کہ اسلام آبا ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے20 مئی2020 کو جانوروں کے حقوق کے تناظر میں کاون ہاتھی کی کمبوڈیا منتقلی کا غیر معمولی فیصلہ دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…