ہفتہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران خان سے اعجاز الحق کی بنی گالہ میں ملاقات اہم پیغام پہنچا دیا

datetime 18  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چئیرمین ضیا لیگ اعجاز الحق کی سابق وزیراعظم عمران خان سے بنی گالا میں اہم ملاقات۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق اعجاز الحق کی جانب سے عمران خان کو اہم پیغام پہنچایا گیا ہے۔ملاقات میں مقتدر حلقوں سے تعلقات بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور کا اس امپورٹڈ حکومت سے کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

بجلی ، گیس ، پٹرول ہر چیز کنٹرول سے باہر ہو گئی ہے۔موجودہ بگڑتی معاشی صورتحال کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں۔عمران خان نے کہا جلد از جلد شفاف انتخابات کروائے بغیر حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ہر چیز عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو رہی ہیں۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ افواج پاکستان کی ملک کے لیے بڑی قربانیاں ہیں،دل سے ان کی عزت کرتا ہوں۔ملک کے لیے افواج پاکستان کی قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔رپورٹ کے مطابق ملاقات کے بعد اعجاز الحق بھی پرامید ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے رویے میں میں تھوڑی لچک آئی ہے۔آنے والے حالات میں بہتری دکھائی دے گی، تناؤ میں بھی کمی آئے گی۔علاوہ ازیں مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو غصہ ہے کہ ہمارے خلاف بہت سخت زبان استعمال کی گئی ہے، نہ عمران خان کا نمبر بلاک ہوا ہے نہ فیضیاب کرنے والوں کا، بلکہ دونوں نمبر کھلے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کیلئے بھی سیاسی راستے بند کرنے کوشش کی گئی لیکن وہ بھی حکومت میں آگئے۔اعجازالحق نے کہا کہ نمبرکبھی بلاک نہیں ہوتے، نمبردونوں جانب سے کھلے ہیں، عمران خان میں لچک آچکی ہے اور اب دوسروں میں بھی آنی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ مریم نواز دعویٰ نہ کریں کہیں ایسا نہ ہو کہ ان کے نمبرز ہی بلاک نہ ہوجائیں۔انھوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ میں کبھی ایسا نہیں ہوتا کہ کسی سے دشمنی کی جائے جب کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ میں رابطے ہو رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران سپریم کورٹ جانے سے تحریک انصاف کی سیاست کمزور ہوئی۔اعجازالحق نے انکشاف کیا کہ جنرل ضیا الحق کے زمانے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطہ تھا۔

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…