اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

آج میں اگر یہ ایک کام کر لوں تو میری خلاف یہ ڈرامے فوراً ختم ہو جائیں، مونس الٰہی کا حیران کن انکشاف

datetime 17  جون‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ مونس الٰہی ایف آئی اے کے مرکزی آفس میں صبح ساڑھے آٹھ بجے پہنچ گئے۔ ساڑھے چار گھنٹے سے زائد تفتیش کے دوران ان سے مختلف سوالات کیے گئے۔ ایف آئی اے آفس سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کل خود ایف آئی اے کے دفتر میں پیش ہوا تھا مجھے کہا گیا کہ آپ کل صبح ساڑھے آٹھ بجے آئیں

جس پر میں آج وقت پر آ گیا ہوں۔ مونس الٰہی نے کہا کہ میں نے ان سے کہا کہ آپ نے جو کچھ مجھ سے پوچھنا ہے پوچھ لیں کیونکہ ہر سوال کا جواب میرے پاس ہے، جب ان کے پاس سوالات ختم ہو جاتے تھے تو دوبارہ مجھ سے وہی سوال پوچھنا شروع کر دیتے تھے، یہ مقدمہ صرف میڈیا ٹرائل کے ذریعے میری ساکھ کو خراب کرنے کی ایک کوشش ہے، بعد ازاں مجھے ایک سوالنامہ دیا گیا جس کو میں اپنے وکلا سے مشاورت کے بعد جواب جمع کروا دوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں مونس الٰہی نے کہا کہ ایف آئی اے کا مقصد مجھے گرفتار کرنا تھا تفتیش کرنا نہیں، اگر تفتیش مقصد ہوتا تو مجھے پہلے نوٹس دیتے، انہوں نے آج تک مجھے کوئی نوٹس نہیں دیا میں خود ان کے پاس آیا ہوں کہ مجھے بتایا جائے کہ ماجرا کیا ہے تو انہوں نے مجبوراً مجھے ایک سوالنامہ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں آج ان سے کہہ کر آیا ہوں کہ مجھ سے کچھ اور پوچھنا ہے تو بتائیں میں دوبارہ کب آؤں مگر اس طرح تماشا لگانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ مونس الٰہی نے کہا کہ کل یہ سارا ڈرامہ صرف اس لیے لگایا گیا کہ ن لیگ کی جانب سے ایوان اقبال میں بلائے گئے غیر آئینی بجٹ سیشن سے لوگوں کی توجہ ہٹ جائے، ان کو تکلیف صرف یہ ہے کہ ہم نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر آج میں ن لیگ کے ساتھ ہو جاؤں تو یہ ڈرامے فوراً ختم ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری ٹیکس ریٹرن اور تمام ریکارڈ ایف بی آر اور الیکشن کمیشن میں باقاعدگی سے جمع ہوتا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ رانا ثنائ� اللہ کا جھوٹ یہیں سے پکڑا جاتا ہے کہ مجھے جس ایف آئی آر میں ملوث کیا گیا وہ دو دن پہلے کی ہے اس میں پی ٹی آئی کہاں سے آ گئی، ایف آئی آر تو ن لیگ نے رجسٹر کروائی ہے، لوگوں کے مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے انہوں نے ایسی حرکات ضرور کرنی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…