اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا دورہ پاکستان کے بعد پی سی بی کوشکریہ کاخط، مقامی ہوٹل میں چوہوں کو بھگانے پر تعریف اور شکریہ ادا کیا

datetime 17  جون‬‮  2022 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کامیاب دورہ پاکستان میں شاندار انتظامات اور بہترین مہمان نوازی پر پی سی بی کاشکریہ ادا کر دیا گیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران بھرپور سہولیات فراہم کرنے پر کرکٹ آسٹریلیا نے پی سی بی سے تحریری طور پر اظہار تشکر کرتے ہوئے

مستقبل کے لیے بھی نیک خواہشات کی امید ظاہر کردی۔آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے برملا اس امر کا بھی اظہار کیا کہ دورہ پاکستان میں کراچی کے مقامی ہوٹل میں قیام پذیر مہمان کھلاڑیوں اور آفیشلزکوچوہوں کا سامنا کرنا پڑا،سراسمیگی پھیلنے پر پی سی بی سے رجوع کیا گیا۔بورڈ نے ہوٹل انتظامیہ کی مدد سے آسٹریلوی کرکٹرزاور آفیشلز کو چوہوں سے نجات دلانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے اور ان کو مار بھگایا، اس عمل میں 48 گھنٹے لگے، جس کے بعد مہمان کرکٹرز اور آفیشلز میں پایا جانے والا خوف ختم ہوگیا اور انھوں نے سکون کا سانس لیا۔کرکٹ آسٹریلیا نے پی سی بی کی اس کاوش کو سراہنے کے ساتھ دورئہ پاکستان میں لذت طعام کا اہتمام کرنے اور مقابلوں میں تماشائیوں کے بہترین رویے کو قابل تعریف قرار دیا۔دوسری جانب آسٹریلیا کے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا۔سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ کے دوران ڈیوڈ وارنر نے شاندار کیچ پکڑا تھا۔زبردست کیچ پکڑنے پر گرائونڈ میں موجود تماشائیوں نے خوب تالیاں بجا کر ڈیوڈ وارنر کو داد دی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے میزبان سری لنکا کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی، مہمان ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

خیال رہے کہقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی20 اور ون ڈے انٹرنیشنل ورلڈکپ میں پاکستان کو فاتح بنانے پر نظریں جمالیں ۔ غیر ملکی میڈیا دیئے گئے

انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ اکتوبر میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ اور اگلے سال بھارت میں شیڈول 50 اوورز کے عالمی ایونٹس میں پاکستان کو کامیابی نہ دلواسکا تو اس فارم کا کوئی فائدہ نہیں۔27 سالہ پاکستانی کپتان بابراعظم نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ

میں اپنی فارم سے لطف اندوز ہو رہا ہوں تاہم اس فارم کے ساتھ میرا بنیادی ہدف اگلے ڈیڑھ سال میں پاکستان کے لیے دو ورلڈکپ جیتنا ہے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو میں محسوس کروں گا کہ میرے رنز سونے کے قابل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت کپتان میں چیلنج لینا چاہتا ہوں

کیونکہ کپتان کو ٹیم فالو کرتی ہے، اگر میں رنز بنا رہا ہوں تو دوسرے بلے باز اس کی پیروی کریں گے۔قبل ازیں سال 2019 کے ون ڈے ورلڈکپ کے دوران بابراعظم نے سینچری اسکور کی تھی تاہم قومی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی

بابراعظم نے 2010 اور 2012 کے انڈر-19 ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کی لیکن بدقسمتی سے قومی ٹیم ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…