منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

اینٹی کرپشن کی لاہور اور سیالکوٹ میں کارروائیاں لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ، محکمہ مال اور محکمہ تعلیم کے ملازمین گرفتار

datetime 16  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) اینٹی کرپشن پنجاب نے لاہور اورسیالکوٹ میں کارروائیاں کرتے ہوئے لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ، محکمہ مال اور محکمہ تعلیم کے ملازمین کو گرفتار کرلیا ۔اینٹی کرپشن لاہور ریجن (بی)نے محکمہ سکول ایجوکیشن قصور میں جعلی کاغذات کی بنیاد پر ملازمت حاصل کرنے

والاملزم گرفتار کرلیا۔ملزم امجد علی 2016 میں بطور ایجوکیٹر محکمہ سکول ایجوکیشن میں بھرتی ہوا۔2021 میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔مقدمہ کی پیروی نہ کرنے پر امجد علی کو اشتہاری قرار دیا گیا۔ملازمت کے دوران تنخواہ کی مد میں امجد علی نے سرکاری خزانہ کو ساڑھے 4 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا سیالکوٹ سے اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے رشوت خور پٹواری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔پٹواری ملک امجد نے شہری سے جائیداد کا انتقال درج کرنے کیلئے ایک لاکھ روپے رشوت وصول کی۔کارروائی کے دوران ملک امجد سے رشوت کے نشانذدہ نوٹ بھی برآمد کئے گئے۔ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن سیالکوٹ میں مقدمہ 10/22 درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سیالکوٹ سے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے سیکرٹری یونین کونسل کو گرفتارکیاگیا ۔گریڈ 11کا سیکرٹری یونین کونسل سجاد رسول سیالکوٹ کے علاقے بدوکے چیمہ میں تعینات تھا ۔ شہری کو اسکے والد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے ملزم نے 20ہزار روپے رشوت وصول کی۔ملزم کو ٹریپ ریڈ کے ذریعے گرفتار کیا گیا، رشوت کے نشانذدہ نوٹ بھی برآمد کرلئے گئے ۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…