اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

گستاخانہ بیانات مسلمانوں کیساتھ ساتھ ہندوبھی مودی حکومت کیخلاف پھٹ پڑے ، شدید ردعمل کا اظہار کردیا

datetime 15  جون‬‮  2022 |

نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں نبی کریم ۖکی شان میں گستاخی کیخلاف جہاں ایک طرف ہزاروں مسلمان سراپا احتجاج ہیں ،وہیں بڑی تعداد میں پراگریسوسوچ رکھنے والے ہندوبھی بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق رہنما نوپورشرمااورنوین جندل کے بیانات کی مذمت اوران کی فوری گرفتاری کامطالبہ کررہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق دہلی یونیورسٹی کے پروفیسراپوروانند کے مطابق

بھارت میں مسلمانوں کیخلاف جونفرت پیداکی جارہی ہے اس کا سلسلہ توکئی برسوں سے جاری ہے لیکن بی جے پی کی حکومت برسراقتدارآئی تو پھر آرایس ایس کے ذریعے ایسے اقدامات اٹھائے گئے جن سے مسلمانوں کو تکلیف پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ خاص طورپرمسلمانوں کے مذہبی جذبات کومجروح کرنے کے لئے کبھی مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی توکبھی پیغمبراسلام ۖ کی ذات کونشانہ بنایا گیا، ہندوستان میں مسلمانوں کی تضحیک کو معمول بنا دیا گیا جس کے لیے شدت پسند ہندوخاص طور پرآرایس ایس والے کھلے عام اجازت ہے۔پروفیسراپوروانند کا کہنا تھا کہ جب نوپورشرما نے یہ گستاخانہ حرکت کی تھی حکومت کوچاہیے تھا کہ فوری ان کیخلاف کارروائی کرتی لیکن حکومت نے ٹال مٹول سے کام لیا اورجب مسلمانوں ملکوں کی طرف سے احتجاج سامنے آیا تو پھرایف آئی آرکاٹی گئی لیکن نوپورشرما اور نوین جندل کوابھی تک گرفتارنہیں کیا گیا جس سے ملک کے اندراحتجاج کا سلسلہ شروع ہوا جو اب زور پکڑتا جارہا ہے اور ایسی صورت میں حکومت مظاہرین کو گرفتار کرکے جلتی پرتیل کا ڈالنے کاکام کررہی ہے۔

پروفیسراپوروانند نے کہا کہ گستاخانہ بیان دینے اور اس پر ڈھٹائی دکھانے کے بعد دنیا بھرمیں بھارت کی ساکھ متاثرہوئی ہے، بنارس کی گیان واپی مسجد کا معاملہ بھی چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا جولوگ یہ سمجھتے تھے کہ 1991 میں جب سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے حوالے سے فیصلہ دیا تھا اس فیصلے سے ہی تنازع کی ایک نئی راہ کھول دی گئی تھی حالانکہ 1991 میں یہ ایکٹ منظورہوچکا ہے کہ 15 اگست 1947 کو ہندوستان میں مختلف مذاہب کے ماننے والوں کی جوعبادت گاہیں تھیں

ان کا درجہ (اسٹیٹس)تبدیل نہیں کیا جائے گا، اب اس قانون کے ہوتے ہوئے پھرکس طرح ایک قدیم اورتاریخی گیان واپی مسجد بارے یہ کہاجارہا ہے کہ یہاں شیومندرتھا اورایک فوارے کو ہندوشیولنگ ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

بھارت کے نوجوان سماجی رہنما روی نتیش اوردیویکا متل بھی بی جے پی رہنمائوں کے گستاخانہ بیانات کی مذمت کرتے ہوئے مسلمانوں کی حمایت میں کھڑے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ہزاروں ہندو، سکھ ،مسلم ،مسیحی نوجوان اس وقت مسلمانوں کے شانہ بشانہ ہیں اور وہ بی جے پی رہنماں کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں،

اگرملک میں لگنے والی اس آگ کوروکانہ گیا تو پھر ملک بھرمیں مذہب کے نام پرایسی جنگ شروع ہوگی جسے روکنا شاید پھرخاصا مشکل ہوجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…