منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

ملک سری لنکا کے راستے نکل گیا، عمران خان

datetime 15  جون‬‮  2022 |

راولپنڈی(این این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ لٹیروں کو امریکی سازش کے تحت مسلط کر دیا گیا، 2ماہ میں وہ تاریخی مہنگائی کی گئی جو ہم نے ساڑھے 3سال میں نہیں کی،سب سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگر غلامی کسی کی نہیں کریں گے، عوام مہنگائیکے سمندر میں ڈوب رہے ہیں

ملک سری لنکا کے راستے پر چل پڑا ہے، اس بار کال دوں تو عوام کو تیاری کے ساتھ نکلنا ہے۔بدھ کو سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے راولپنڈی ایگزیکٹو کونسل کے ممبران کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک اپنی حقیقی آزادی کیلئے بڑی اہم جدوجہد کر رہا ہے،30 سال تک ملک لوٹنے والوں کو امریکی سازش کے تحت مسلط کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ عوام مہنگائی کے سمندر میں ڈوب رہے ہیں، ہمیں ہمارے پر امن احتجاج کے جمہوری حق سے روکنے کی کوشش کی گئی، 25 مئی کو ہمارے کارکنان پر ظلم کیا گیا۔لانگ مارچ کے دوران پولیس پر تشدد کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ کسی مارشل لامیں بھی پولیس،رینجرز کو شیلنگ کرتے نہیں دیکھا، مشرف کے مارشل لاکے دوران جیل گیا اس دور میں بھی ایسا ظلم نہیں دیکھا، ان کو ڈر تھا کہ عوام سڑکوں پر نکل آئی تو ان کیلئے خطرہ ہو گا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے 3سال مہنگائی کے نام پر مہنگائی مارچ کئے، انہوں نے 2 ماہ میں وہ تاریخی مہنگائی کی جو ہم نے ساڑھے3سال میں نہیں کی، ابھی مزید مہنگائی آنے والی ہے، وزیر خزانہ نے کہا آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے مزید مہنگائی ہو گی۔انہوں نے کہاکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے کارکنان کا بڑا اہم کردار ہے،

اس بار کال دوں تو تیاری سے نکلنا ہے، 25تاریخ کو پر امن مارچ کیلئے تیاری کی تھی اور اندازہ نہیں تھا کہ حکومت جواب میں وہ سب کرے گی جو ہوا۔

انہوں نے کہاکہ نہ عورتوں کو دیکھا نہ بچوں کو،ظلم کیا گیا، میڈیا کو کنٹرول کر لیا گیا، صحافیوں کو دھمکیاں آ رہی ہیں، 70سال میں کبھی قوم کو ایسے متحد نہیں دیکھا

جیسے ان کیخلاف ہوئی۔انہوں نے کہاکہ یہ پہلی دفعہ ہوا کہ ممی ڈیڈی اور برگر کراوڈ بھی آپ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کا مزدور اور کسان طبقہ بھی ساتھ ہے، گھر میں بیٹھی خواتین،

نوجوان طلبا اور پروفیشنلز تیار ہیں، اس بار ڈور ٹو ڈور جائیں گھر جا جا کر بتائیں کہ یہ سیاست نہیں جہاد ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم سب سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن غلامی کسی کی نہیں کریں گے۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…