اسلام آباد (آن لائن)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبا غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہونے کے ساتھ تعلیمی ادارے میں منشیات بھی سرعام فروخت کرنے لگے ہیں ۔ آن لائن ذرائع کے مطابق اسلامی یونیورسٹی میں فارغ التحصیل طلبا کئی سالوں سے یونیورسٹی ہاسٹل میں رہائش پذیر ہیں جبکہ دوسری جانب متعدد طلباءجو کہ غیر ملکی ہیں ان کے ویزے تو کیا پاسپورٹ بھی گم ہو چکے ہیں وہ بھی غیر قانونی طور پر تعلیمی ادارے میں رہائش پذیر ہیں ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکیوں کو مختلف وزارتوں میں بیٹھے افسران کی سرپرستی حاصل ہے ۔آن لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی ہاسٹل میں چرس ، شراب اور اب افیون کا بھی آزادانہ استعمال ہونے لگا ہے مگر یونیورسٹی انتظامیہ منشیات کی لعنت پر قابو پانے کے لئے تاحال ناکام ہے ۔
اسلام آباد اسلامی یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبا غیر قانونی قیام کیساتھ منشیات بھی بیچنے لگے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
گوجرانوالہ کے نوجوان کو آسٹریلیا کے خواجہ سرا کیساتھ نکاح مہنگا پڑ گیا
-
سولر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
موبائل لینے کی ضد؛ پہاڑ پر بیٹے کو خودکشی سے بچاتے والدین بھی گرکر ہلاک؛ ہولناک ویڈیو
-
حکومت 12 ربیع الاول کے ساتھ 11ربیع الاول کی بھی عام تعطیل کا اعلان کرئے، بڑا مطالبہ
-
ٹک ٹاکر شمسو بی بی کو کس نے مارا؟ تحقیقات میں تہلکہ خیز انکشاف
-
گٹرلائن کی صفائی کے دوران واسا کے 2 ملازمین دم گُھٹنے سے جاں بحق
-
بادل برسنے کو تیار، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
سکولوں کے نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری،ہفتہ وار چھٹی کے حوالے سے بڑا اعلان
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق پمز اسپتال انتظامیہ کا اعلامیہ جاری
-
حکومت نے پہلے بیرونِ ملک سے چینی منگوالی اب اسی کو ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ
-
پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری



















































