اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

معروف بھارتی گلوکار نے پاکستانی پرچم کا احترام کر کے مداحوں کے دل جیت لیے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

datetime 15  جون‬‮  2022 |

ٹورنٹو(این این آئی)سوشل میڈیا پر اریجیت سنگھ کے کنسرٹ کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں گلوکار نے پاکستان کے پرچم کو عقیدت پیش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔بھارتی گلوکار اریجیت نے حال ہی میں ٹورنٹو میں کنسرٹ کیا جس میں ان کے پاکستانی اور بھارتی نڑاد مداحوں

نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اریجیت کی سْریلی آواز سے خوب محظوظ ہوئے۔سوشل میڈیا پر اس وقت اریجیت سنگھ کے اس کنسرٹ کی دو ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہے، پہلی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنسرٹ میں ارجیت سنگھ کے کچھ پاکستانی فین بھی موجود ہیں، اْن میں سے ایک کنسرٹ کے دوران سبز ہلالی پرچم لہرا رہا ہے۔پاکستانی کا پرچم لہرانے پر سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے اس مداح کو روکا گیا جس پر اریجیت سنگھ اشارے سے سیکیورٹی کو منع کرتے ہیں اور پاکستانی مداح کو جھنڈا لہرانے کی اجازت دے دیتے ہیں۔اریجیت سنگھ ناصرف پاکستانی جھنڈے کے احترام میں ہاتھ جوڑ کر جھکتے ہیں بلکہ جھنڈے کے لیے دور ہی سے بوسہ بھی دیتے ہیں اور اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہیں یہ منظر دیکھ کر کنسرٹ ہال تالیوں سے گونج اٹھتا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل گلوکار کی اِن ویڈیوز پر دنیا بھر میں موجود ان کے مداح بے حد گلوکار سے اظہارِ محبت کر رہے ہیں اور ساتھ ہی اْن کے اس عمل کی وجہ سے ان کے مداحوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…