منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن کا عمران خان اور اسد عمر کو دلائل دینے کیلئے آخری موقع

datetime 14  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ مانیٹر آفیسر (ڈی ایم او) کی جانب سے جرمانے کے معاملے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور رہنما اسد عمر کو دلائل دینے کے لیے آخری موقع دے دیا۔چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت تین رکنی کمیشن کی سماعت ہوئی،

عمران خان اور اسد عمر کے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران معاون وکیل نے کہا کہ یہ معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التواء ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے معاملے تک الیکشن کمیشن کیس ملتوی کرے کیونکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کوئی سخت فیصلہ کرنے سے روکا ہوا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس کیس کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے کیس سے کیا تعلق ہے، ڈی ایم او کے جرمانے کے خلاف الیکشن کمیشن میں اپیل پر سماعت ہو رہی ہے۔دوران سماعت لاء آفیسر الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا گزشتہ سماعت کا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن میں زیر سماعت کیسز مختلف ہیں، الیکشن کمیشن آپ کو سزا تو نہیں دے رہا جو آپ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حوالہ دے رہے ہیں، الیکشن کمیشن جرمانے کے خلاف اپیل منظور یا مسترد کرے گا، آج اپیل واپس لے لیں تو الیکشن کمیشن معاملہ ختم کر دیتا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ آج کے آرڈر میں بھی لکھیں گے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا معاملہ الگ ہے، الیکشن کمیشن کئی بار کہہ چکا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کیس کے باعث معاملہ لٹکا نہیں سکتے۔الیکشن کمیشن نے اسد عمر اور عمران خان کو دلائل دینے کے لیے آخری موقع دے دیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آئندہ سماعت پر دلائل نہ دیے گئے تو الیکشن کمیشن فیصلہ سنا دے گا، الیکشن کمیشن نے دن رات حلقہ بندیوں کے کیس سننے ہیں۔الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 21 جون تک ملتوی کر دی۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…