بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

صدر نے لکھ کر پارلیمنٹ کو بھیجا جس پر الزام لگے وہ ثبوت دے،شاہد خاقان عباسی

datetime 14  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ احتساب کا نام نہاد نظام اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے ، ملک کا صدر معاملات میں رکاوٹ بننے کی بجائے سہولت کاری کرتا ہے ،رویہ دیکھ کر سوچیں آپ کو تاریخ کن الفاظ سے یاد رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا،

انھوں نے کہا کہ صدر نے لکھ کر پارلیمنٹ کو بھیجا ہے جس پر الزام لگے وہ ثبوت دے، ملک کو چلانا ہے تو نیب کے ادارے کو ختم کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا صدر معاملات میں رکاوٹ بننے کی بجائے سہولت کاری کرتا ہے، رویہ دیکھ کر سوچیں اپ کو تاریخ کن الفاظ سے یاد رکھے گی ۔ انہوں نے کہاکہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کو آج اپنے آپکو احتساب کے لیے پیش کرے جو احتساب کا چیئرمین رہا خود احتساب سے بھاگ رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عمران خان کا پہلے دن سے رویہ ہے جھوٹ پر جھوٹ بولتے جاؤ پہلے دن سے اسی روش پر چل کر ملکی معیشت تباہ کی ان معاملات کو حل کررہی ہیں بوجھ عوام آج بھی برداشت کررہے ہیں، آئندہ بھی کرنا ہو گا، انہوں نے کہا حکومت کام کررہی ہے مسائل کو حل کرے گی، وقتی بوجھ برداشت کر کے ان مسائل سے جان چھڑائی جاسکے گی، ملکی حکمران ملک کی معیشت کے خلاف فیصلے کریں ،آپ معاہدے کر کے جب پورے نہ کریں تو خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عارف علوی ملک کے صدر ہے یا کسی سیاسی جماعت کے حیرانگی ہے صدر کہ نیب قانون کے بارے میں کیسی بات کر رہے ہیں یہ وہی جماعت ہے جو چیئرمین نیب کو قابو کرکے چار سال نام نہاد احتساب کرتی رہی۔ ملک چلانا ہے تو نیب کو ختم کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا چیئرمین نیب آٹھ ماہ ڈیلی ویجر کے طور پر کام کرکے گھر جا چکا ہے، چیئرمین نیب اپنے اثاثے پوری قوم کے سامنے رکھیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…