نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں پیاز کی تھوک قیمت گذشتہ دو برسوں کی بلند ترین شرح پر پہنچ چکی ہے اور اس میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیاجارہاہے جس سے صارفین پرمالی بوجھ تو پڑے گا ہی ، حکومت کو بھی پالیسی مرتب کرنے کا مرحلہ درپیش ہوسکتاہے ، ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پیاز کی قیمت کے باعث کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتوں میں اتار چڑھاوہوتا ہے جبکہ حکومتوں پر اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور بہار میں آمدہ انتخابات کے ضمن میں حالیہ مہنگائی کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔ ایشیا کی سب سے بڑی پیاز کی منڈی لاسال گاوں میں جمعرات کے روز اعلیٰ معیار کے پیاز کی فی کوئنٹل قیمت 5500 روپے ہوگئی ۔