کولمبو(نیوز ڈیسک) سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے ابتدائی روز بھارتی بیٹنگ لائن لڑکھڑا کر سنبھل گئی، 12پر2وکٹیں گنوانے والی مہمان سائیڈ نے دن کے اختتام تک 6 وکٹ پر 319 رنز جوڑ لیے، ڈراپ کیچ کا سہارا ملتے ہی لوکیش راہول نے کیریئر کی دوسری سنچری جڑدی، ویرات کوہلی اور روہت شرما نے بھی ففٹیز بنائیں، دھمیکا پرساد اور رنگاناہیراتھ نے2،2وکٹیں لیں۔تفصیلات کے مطابق پی سارا اوول پر ٹاس جیت کربیٹنگ کرنے والی بھارتی ٹیم کو پہلے ہی اوور میں زبردست دھچکا پہنچا،انجری سے نجات پاکر الیون میں واپس ا?نے والے اوپنر مرلی وجے چوتھی گیند پر بغیر کھاتہ کھولے ایل بی ڈبلیو ہوگئے، کامیاب بولر دھمیکا پرساد تھے۔تیسرے اوور میں پھر پرساد نے اپنی ٹیم کو خوشیاں منانے کا موقع فراہم کیا، اس بار اجنکیا راہنے نے وائیڈ گیند سے چھیڑ چھاڑ کا خمیازہ تھرڈ سلپ میں ڈیموتھ کرونارتنے کے ہاتھوں آسان کیچ کی صورت میں بھگتا، اس موقع پر کیریئر کا چوتھا ٹیسٹ کھیلنے والے لوکیش راہول نے کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ مل کر ٹیم کو سنبھالا دینا شروع کیا۔ گال میں صرف 7 اور 5 رنز کی اننگز کھیلنے والے راہول کا اس بار قسمت نے ساتھ دیا، جب وہ 11 رنز پر تھے تب دشمونتھ چمیرا کی گیند پر جیہان مبارک نے گلی میں کیچ ڈراپ کردیا، راہول آخر میں چمیرا کی ہی گیند پر وکٹ کیپردنیش چندیمل کا کیچ بنے مگر تب تک وہ 108 رنز بناچکے تھے۔یہ ان کی دوسری ٹیسٹ سنچری ہے،اس دوران کوہلی 78 رنز بناکر ہیراتھ کی گیند پر انجیلو میتھیوز کا کیچ بنے۔ اسٹورٹ بنی (10) کو بھی رنگانا ہیراتھ نے قابو کیا، کیچ چمیرا نے تھاما، روہت شرما 79 رنز بناکر انجیلو میتھیوز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، جب پہلے دن کے کھیل کا اختتام ہوا تو بھارت نے 6 وکٹ پر 319 رنز بنالیے تھے، ورھیمان ساہا 19 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔
دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی بیٹنگ لائن لڑکھڑا کرسنبھل گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تاحیات
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی















































