بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک میں پری مون سون شروع، بلوچستان میں بارشیں ژالہ باری ، ریلے رابطہ پل بہہ گئے، موسم خوشگوار ہو گیا

datetime 12  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان میں پری مون سون سیزن کا آغاز ہوگیاہے،مشرقی بلوچستان میں پنجاب کیساتھ سرحدی اضلاع میں گزشتہ روز سے پری مون سون بارشیں ہوئی،،شدید بارش،ژالہ باری اور سیلابی ریلے کے باعث ہرنائی میں رابطہ پل بہہ گئے،جبکہ ہرنائی کے نواحی علاقوں

میں گھروں میں پانی داخل ہونے سے کچے مکانات منہدم ہوگئے بلوچستان میں ایران سے گردالود طوفانی ہوائیں شمال اور میدانی علاقوں میں گزشتہ روز داخل ہوگئی جس کے باعث پشین، قلعہ عبداللہ، نوشکی، دالبندین گردالود مٹی کے طوفان کے ذد میں آگئے۔ بلوچستان میں ایران سے گردالود طوفانی ہوائیں شمال اور میدانی علاقوں میں گزشتہ روز داخل ہوگئی جس کے باعث پشین، قلعہ عبداللہ، نوشکی، دالبندین گردالود مٹی کے طوفان کے ذد میں آگئے محکمہ موسمیات کے مطابق کوہلو، بارکھان، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی، سبی،سوراب میں پری موم سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،گرم اضلاع میں مون سون بارشوں کے سلسلے سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی،پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو متوقع سیلابی ریلوں سے متعلق اگاہ کیاہے،مون سون کا ایک شدت کیساتھ سلسلہ 17 جون کو شروع ہونے کا امکان،جس کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوسکی، ادھر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ضلع ہرنائی شہر و گردونواح میں گرج و چمک کے ساتھ تیز طوفانی بارش،ندی نالوں میں طغیانی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، اونچے درجے کے سیلابی ریلوں نے ہرنائی کوئٹہ قومی شاہراہ پلوسین پل کے ایک سرے کو بہاکر لے گیا،نالے میں طغیانی کے باعث زرعی زمینوں کو سیراب کرنے والی پانی کے پل کو بھی شدید نقصان پہنچا

جبکہ سیلابی ریلوں اور شدید ژالہ باری کے باعث زرعی زمینوں اور کھڑی فصلات کو نقصانات پہنچانے کے ساتھ ساتھ کچے مکانات دیواریں منہدم ہوگئی اور بارش کا پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا ہے۔بلوچستان میں پری مون سون سیزن کے آغاز ہوگیاہے،مشرقی بلوچستان میں پنجاب کیساتھ سرحدی اضلاع میں گزشتہ روز سے پری مون سون بارشیں ہوئی،،شدید بارش،ژالہ باری اور سیلابی ریلے کے باعث ہرنائی میں رابطہ پل بہہ گئے،،،جبکہ ہرنائی

کے نواحی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہونے سے کچے مکانات منہدم ہوگئے۔ پنجاب، بلوچستان ، سندھ اور اسلام آباد سمیت کئی مقامات پر بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا،ہرنائی میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اونچے درجے کے سیلابی ریلے سیایک پل بہہ گیا ۔بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی،ہرنائی میں ہفتہ اتوار کی درمیانی شب شدید طوفانی بارش کا سلسلہ تقریباً ایک گھنٹے جاری رہا،بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے،

اونچے درجے کے سیلابی ریلے سے ہرنائی کوئٹہ قومی شاہراہ پر پلوسین پل کے ایک حصے کونقصان پہنچا،پانی کے ریلے زرعی زمینوں کو سیراب کرنے والی پانی کے پل کو بھی بہا کرلے گئے۔ اونچے درجے کے سیلابی ریلوں اور شدید ژالہ باری کے باعث زرعی زمینوں اور کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ دوسری جانب بے خیموں میں مکین زلزلہ زدگان کے مکانات بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث گرگئے۔فیصل آباد، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،چنیوٹ میں ژالہ باری نے گرمی دور بھگا دی۔ لاہور ، رائے ونڈ اور قصور میں بھی تیز ہوائیں چلیں۔کوہلو اورسبی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…