بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

سلمان بٹ اور محمد آصف کے مستقبل کے منصوبے سامنے آگئے

datetime 20  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کہ میری آزمائش کا وقت گزر چکا ہے اور اب آسانیاں پیدا ہوں گی ، 5سال میں باقاعدگی سے پریکٹس کرتارہا ہوں ،ڈومیسٹک کرکٹ کی اجازت ملی تو بہترین کارکردگی دکھاﺅں گا،کھیل میں واپسی کے لئے پی سی بی کی شرائط پوری کرنے کو تیار ہوں جبکہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بہت جلد انکشافات سے بھرپور کتاب شائع کروں گا ،پہلی جیسی کارکردگی دکھاکر سلیکٹرز کااعتماد حاصل کروں گا۔اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں آئی سی سی کی جانب سے دی گئی سزا ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو مشورہ دوں گا وہ ہماری جیسی غلطی نہ کریں اور ہم سے سبق سیکھیں ۔میرے لئے پابندی کا دور آزمائش کا دور تھا لیکن اب آسانیاں پیدا ہوں گی۔ کرکٹ میں واپسی کے لئے دعائیں کرنے والے تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق تمام کھلاڑیوں کے لیے رول ماڈل ہیں ،کرکٹ میں حالات اورپوزیشنز بدلتی رہتی ہیں ،اپنی غلطیوں سے سیکھنا اور ہر کسی کو غلطیوں سے بچنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی جو بھی شرائط ہیں انہیں پوری کرنے کے لیے تیار ہیں اور امید ہے کہ پی سی بی کی جانب سے جلد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل جائیگی ۔انہوںنے کہا کہ اظہر علی کی قیادت میں گرین شرٹس بہترین پرفارم کر رہی ہیں جو انتہائی خوش آئند ہے ۔انہوںنے کہا کہ کوشش ہے فٹنس لیول کو برقرار رکھتے ہوئے ڈومیسٹک سطح پر اچھا پرفارم کروں تاکہ قومی ٹیم میں واپسی ہو سکے ۔ میرا ٹارگٹ اچھا پرفارم کرنا ہے ، ٹیم میں جگہ دینا یا نہ دینا سلیکٹرز کا کام ہے ۔ لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف نے آئی سی سی کی جانب سے عائد کردہ پابندی ختم ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے جیسی کارکردگی دکھا کر سلیکٹرز کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کروں گا ۔ محمد آصف کا کہنا ہے کہ وہ قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سیالکوٹ اسٹالینز کی نمائندگی بھی کریں گے۔انہوںنے اس موقع پر مزید کہا کہ بہت جلد انکشافات سے بھرپور کتاب شائع کروں گا ۔محمد آصف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی پرفامنس سے بہت جلد سلیکٹرز کو متاثر کر کے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنیں گے۔اس موقع پر محمدآصف کی اہلیہ نے کہا کہ پانچ سال کے مشکل وقت میں ہر موقع پر انہوں نے اپنے شوہر کا ساتھ دیا۔ پابندی کے دوران انہوں نے پریکٹس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ اچھی پرفامنس کے ساتھ محمد آصف کی انٹرنیشنل کرکٹ میں جلد واپسی ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…