ساہیوال(نیوزڈیسک)پولےس غلہ منڈی نے پاکپن چوک ساہےوال مےں تجاوزات مسمار کر نے پر مزاحمت کاروں اور کار سرکار مےں مدا خلت کے الزامات مےں سابق چئےر مےن بلدےہ اورر سابق اےم پی اے کے بےٹے ہارون لطےف مغل کو گرفتار کر لےا ۔ہارون لطےف مغل اور ان کے پانچ ساتھےوں سمےت تحرےک انصاف کے 6کارکن کے خلاف مقدمہ دررج۔تفصےلات ک مطابق مےونسپل آفےسر رےگولےشن ساہےوال کی قےادت مےں 19اگست کو پاکپتن چوک ساہےوال مےں تجاوزات کی اےک ٹےم مسمار کر رہی تھی تو تحرےک انصاف کے ہارون لطےف مغل اپنے ساتھےوں کے ہمراہ آگئے اورر ٹی اےم اے کے عملہ کی مار کٹائی کی اور تشدد کا نشانہ بناےا اور قتل کی دھمکےاں بھی دےں جس پر پولےس نے مو قع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کےا تو ملزمان فرار ہو گئے جس پر پولےس نے ٹی اےم اے انتظامےہ کی رپورٹ پر مقدمہ 353.506.B,148,149ت پ ملزمان کے خلاف درج کر لےا اور رات 12بجے ہارون لطےف مغل کو گرفتار کر لےا۔ہارون لطےف مغل کے باپ لطےف مغل سابق چئےر مےن مےونسپل کمےٹی ساہےوال اورر سابق اےم پی اے رہ چکے ہےں اور ان کی والدہ جمےلہ مغل سابق ناظم ےونےن کونسل بھی رہ چکی ہےں اور وہ دونوں وفات پا چکے ہےں۔