پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

آئی پی پیز کو بجلی استعمال نہ کرنے کے باوجود پیسے دیئے جانے کا انکشاف

datetime 8  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پبلک اکاؤنٹ کمیٹی نے آئی پی پیز کو بجلی استعمال نہ کرنے کے باوجود ادائیگی کئے جانے پر متعلقہ حکام سے آئی پی پیز کے تمام معاہدوں کی تفصیلات طلب کرلیں جبکہ چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ دنیا میں زیادہ بجلی استعمال کرنیوالے کو ریلیف ملتا ہے،

لیکن پاکستان میں زیادہ بجلی استعمال پر ٹیرف ڈبل ہو جاتا ہے۔بدھ کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں آئی پی پیز کو بجلی استعمال نہ کرنے کے باوجود پیسے دیے جانے کے انکشاف پرچیئرمین پی اے اسی نور عالم خان نے چیئرمین نیپرا سے استفسار کیا کہ بعض آئی پی پیز کو بجلی استعمال نہ کرنے کے باوجود پیسے دیے جا رہے ہیں، جب عوام بجلی لے نہیں رہے تو آئی پی پیز کو پیسے کیوں دیے جا رہے ہیں؟جس پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے سی پی پی اے کیپسٹی پیمنٹ چارجز کرتی ہے۔چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ دنیا میں زیادہ بجلی استعمال کرنے والے کو ریلیف ملتا ہے، لیکن پاکستان میں زیادہ بجلی استعمال پر ٹیرف ڈبل ہو جاتا ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ نیپرا آئی پی پیز کی فہرست اور معاہدے کی کاپیاں پی اے سی کو دیں، تاکہ پتا چلے کہ کس کو آئی پی پیز سے کتنا پیسہ ملتا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز سے ایسے معاہدے کیوں کیے جا رہے ہیں کہ بجلی لیں یا نہ لیں ادائیگی ضرور کریں گے۔رکن پی اے سی شیخ روحیل اصغر نے چیئرمین نیپرا سے چوری سے متعلق استفسار کیا کہ اس وقت ملک میں کتنی فی صد بجلی چوری ہو رہی ہے؟ چیئرمین نے جواب دیا کہ ڈسکوز کو 13فی صد بجلی لائن لاسز کی رعایت ہے مگر نقصان 17فی صد پایا گیا ہے، اور اس وقت زیادہ بجلی کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)میں چوری ہو رہی ہے جو 65فیصد ہے۔

چیئرمین نیپرا نے بتایا کہ بجلی صارفین کو نیٹ میٹرنگ کی سہولت دینے سے نقصان ہو رہا ہے، صارفین اپنی بجلی بھی پیدا کررہے ہیں اور بیچ بھی رہے ہیں، اور صارفین کے لیے بجلی کافی موجود ہے، ملک میں 41ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ جس پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پوچھا اگر 41ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے تو پھر لوڈ شیڈنگ کیوں ہے؟ نیپرا چیئرمین نے جواب دیا کہ تیل کی کمی کی وجہ

سے بجلی پیدا نہیں ہو رہی، ہم نیٹ میٹرنگ صارفین سے 12روپے 50پیسے فی یونٹ بجلی لیتے ہیں، پہلے ان کو 16.50روپے فی یونٹ بجلی دی جا رہی تھی، اب 7.75روپے فی یونٹ بجلی مہنگی ہوئی ہے۔چیئرمین کمیٹی نور عالم نے کہا کہ لگتا ہے چیئرمین نیپرا آپ کی بجلی مفت ہے۔ انہوں نے جواب دیا میری بجلی مفت نہیں، میرا خود 68ہزار روپے بل آیا ہے، میرا بل میری تنخواہ کے اعتبار سے زیادہ ہے، نور عالم نے پوچھا آپ کی تنخواہ

کتنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا میری تنخواہ 7لاکھ اور کچھ ہزار ہے۔نور عالم نے کہا میری تنخواہ تو ڈیڑھ لاکھ ہے، آپ کی تو بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے چیئرمین اوگرا سے پوچھا آپ کی تنخواہ کتنی ہے؟جس پر اوگرا چیئرمین نے جواب دیا میری تنخواہ 11 لاکھ روپے ہے، لیکن میں جہاں سے آیا ہوں وہاں یورو میں تنخواہ لیتا تھا۔اجلاس میں چیئرمین نور عالم خان نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے استفسار کیا کہ سوشل میڈیا پر

فیک اکانٹس کے معاملے پر پی ٹی اے کیا کر رہی ہے؟ جس پر چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ ہم جعلی اکانٹس کو رپورٹ کرتے ہیں، روزانہ 300سے 400فیک اکانٹ رپورٹ کیے جاتے ہیں۔مشاہد حسین سید نے چیئرمین پی ٹی اے سے سوال کیا کہ ملک میں اس وقت کتنے انٹرنٹ صارفین ہیں؟ انہوں نے جواب دیا کہ ملک میں مجموعی طور پر 11کروڑ 50 لاکھ انٹرنیٹ صارفین ہیں، جن میں 11کروڑ 30 لاکھ موبائل انٹرنیٹ صارفین ہیں۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…