اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی اور لیگی رہنما آمنے سامنے ، دو اہم رہنمائوں میں تلخ کلامی

datetime 8  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی اور لیگی رہنما آمنے سامنے،دو اہم رہنمائوں میں شدید تلخ کلامی ہوگئی ، میڈیا رپورٹس  کے مطابق سینیٹر افنان اللہ کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا، کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل

کی اہلیہ کی ڈگری کے معاملے پر بات چیت کی گئی ، کمیٹی چیئرمین نے کہا کہ انہیں اگلے اجلاس میں بلا لیتے ہیں یا ویڈیو پر لے لیتے ہیں ،ا س پر سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ یہ ایک سیاسی مسئلہ ہے ،اجلاس میں سینیٹر افنان اللہ خان اور سینیٹر شبلی فراز کے درمیان گرما گرمی ہوگئی اور تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،شبلی فراز نے روایتی انداز میں الزامات کی بوچھاڑ کردی اور کہا کہ ہمیں ایجنڈے کا معلوم نہیں کب بھیجا گیا، سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ آپ مسلم لیگ ن کے نمائندے نہیں ، کمیٹی کے چیئرمین ہیں ،سینیٹرافنان اللہ خان نے جواباً کہا کہ آپ بھی پی ٹی آئی کے رہنما نہ بنیں ، ایجنڈا بتا دیا جائیگا،انہوں نے سینیٹر شبلی فراز پر الزام لگا یا کہ آپ پیسے دیکر سینیٹر بنے ہیں جس پرشبلی فراز طیش میں آگئے اور کہا کہ میں آپ کو عدالت میں لیکر جائوں گا۔اجلاس میں پی ٹی آئی کی خاتون سینیٹر فوزیہ ارشد نے چیئرمین کو کمیٹی روم سے نکالنے کا مطالبہ کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…