پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان میں امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

datetime 7  جون‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)پاکستان میں امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور تیل سے متعلق ادائیگیوں کے سبب امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تنزلی کا شکار ہے جس کی وجہ سے انٹر بینک میں امریکی ڈالر 202روپے کی سطح عبور کر چکا ہے

جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 203 روپے پر پہنچ گیا ،آئندہ دنوں میں ڈالر کی اڑان مزید بلند ہونے کا امکان ظاہر کیا جار ہا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق آئندہ ہفتے ہونے والے مالیاتی ٹاسک فورس کے اجلاس کے پیش نظراور روپے کی قدر میں کمی کو تیل کی ادائیگیوں کی وجہ سے ایک بار پھر روپیہ گراوٹ کا شکار ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.50روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 200.40روپے سے بڑھ کر202روپے اور قیمت فروخت200.80روپے سے بڑھ کر 202.30روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں2روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 200روپے سے بڑھ کر202روپے اور قیمت فروخت201روپے سے بڑھ کر203روپے کی بلند سطح پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو بھی1.50روپے مہنگا ہو گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 213روپے سے بڑھ کر214.50روپے اور قیمت فروخت215روپے سے بڑھ کر216.50روپے ہو گئی جبکہ1روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 250روپے سے بڑھ کر 251روپے اور 1.50روپے کے اضافے سے قیمت فروخت252.50روپے سے بڑھ ک254روپے ہو گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…