پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں مون سون میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کی پیشگوئی

datetime 7  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق مون سون کا آغاز جون کے آخری ہفتے میں متوقع ہے ،جون کے دوسرے ہفتے میں مون سون کے آغاز سے قبل بھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، مون سون کے پہلے مرحلے کا یکم جولائی سے اگست کے وسط تک جاری رہنے کا امکان ہے ،

مون سون کا آخری مرحلہ اگست کے وسط سے ستمبر کے آخر تک جاری رہے گا۔جولائی سے ستمبر کے دوران پاکستان میں 140 اعشاریہ 8 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کے دوران میدانی علاقوں، دریاؤں، ندی نالوں میں سیلاب آسکتا ہے جبکہ موسلا دھار بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہوگا۔

معمول سے زیادہ درجہ حرارت ہونے کی وجہ سے شمالی علاقوں میں برف پگھلنے کی شرح بڑھنے کا بھی امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…