پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک میں بجلی کا بحران سنگین تر ہوگیا شارٹ فال 6 ہزار 99 میگا واٹ سے تجاوز

datetime 7  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد ( آن لائن ) ملک میں بجلی کا بحران جاری ہے اور شارٹ فال 6 ہزار 99 میگا واٹ ہو گیا، پیداوار 19 ہزار901 اور طلب 26 ہزار میگا واٹ ہے، شدید گرمی میں بجلی کے بار بار تعطل کے

سبب عوام کا جینا محال ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کا جینا محال ہو گیا، لائن لاسز والے علاقوں میں دورانیہ زیادہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی سے 4 ہزار 193میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 261 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11ہزار 565 میگاواٹ ہے۔ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار347 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار118 ہے ، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 181 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ جوہری ایندھن 1ہزار 237 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔اسلام آباد ریجن میں 6گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔بجلی کے تعطل کے سبب شدید گرم موسم میں عوام کا جینا محال ہے، کاروبار میں بھی کمی آنے لگی۔ شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ حکومت کے تمام تر دعووں کیباوجود صورتحال میں کوئی قابل ذکر تبدیلی نہیں آ رہی، حکومت باتوں کی بجائے سنجیدہ اقدامات اٹھائے ۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…