پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک انصاف کا عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں فوری کیا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

datetime 7  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی قیادت کو ممکنہ گرفتاری پر اعتماد میں لیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کسی صورت امپورٹڈ حکومت کے سامنے نہیں جھکیں گے اور ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق

کورکمیٹی اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ حکومت نے مجھے گرفتار کرنے کا پلان بنایا ہے،اطلاع ملی اسلام آباد پہنچنے پر گرفتارکیا جائیگا امپورٹڈحکومت سمجھتی ہے میں ایسے ڈرجاؤں گا اب کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا۔اجلاس میں عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں ملک بھر میں فوری ردعمل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ارکان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقبول سیاسی جماعت کیلیڈرکی گرفتاری حکومت کی بڑی بیوقوفی ہو گی معاشی طور پرتباہی کی طرف جاتی حکومت مزیدتباہی کریگی،گرفتارکیاگیاتوملک مزیدمعاشی بدحالی کی طرف جائے گا۔کورکمیٹی اجلاس کے بعد ملک بھر کی تنظیموں کو متحرک کر دیا گیا،اسلام آباد:تمام تنظیمی کمیٹیاں کسی بھی کال کیلئے الرٹ پررہیں گی اور 7 دن کے اندر تنظیموں کی رپورٹ عمران خان کودی جائیگی۔کور کمیٹی نے پنجاب کی 20 نشستوں پر الیکشن میں بھرپور تیاری سیلڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کامقابلہ میدان میں کریں گے۔ ٭٭٭

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…