پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی آئی اے کی برطانیہ اور یورپی ممالک کے لئے پروازوں کی پابندی کا معاملے پر اہم پیش رفت

datetime 6  جون‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)پی آئی اے کی برطانیہ اور یورپی ممالک کے لئے پروازوں کی پابندی کا معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت پی آئی اے کا آڈٹ کیا جائے گا۔اس حوالے سے یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے کہاہے کہ یورپی یونین کی تھرڈ کنٹری آپریٹرز سے متعلق ریگولیشن کے تحت پروازوں پر پابندی اٹھانے سے قبل پی آئی اے کا آڈٹ لازمی ہوگا۔

یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا)نے پی آئی اے کے خط کا جواب دے دیا۔ایجنسی کے مطابق یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی پاکستان سی اے اے اور کے حالیہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اکا کے آڈٹ کا جائزہ لے گی۔ادارے کے مطابق انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے آڈٹ کے علاوہ پاکستان کی طرف سے مزید پیش رفت کا بھی جائزہ لینا ضروری ہے۔سی اے اے اور پی آئی اے کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر غور اور جائزہ لیا جائے گا اور اس تمام پیش رفت کا جائزہ لیکر پی آئی اے کی یورپ کے لیے براہ راست پروازوں پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔پاکستان میں ایوی ایشن سیفٹی کی نگرانی سے متعلق یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے درمیان ٹیکنکل سیشنز ہوئے ہیں۔یورپ کے لیے پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کی بحالی کے لیے بطور تھرڈ کنٹری آپریٹر پی آئی اے اور سی اے اے پاکستان کا آن سائٹ دورہ ہوگا۔یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے وفد کے دورہ پاکستان سے متعلق سی اے اے پاکستان یورپی یونین اور سیفٹی ایجنسی مشاورت سے طے کرے گی۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے دورہ پاکستان سے متعلق سول ایوی ایشن پاکستان رابطے ہیں ہے۔یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی کلئیرنس کے بعد پی آئی اے کی یورپ کے لیے براہ راست پروازیں بحال ہوں گی۔ یاد رہے کہ پی آئی اے پر جولائی 2020 سے یورپی ملکوں کے لیے براہ راست پروازوں پر پابندی عائد ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…