پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہمیں پاکستان، پاک فوج اور اسلام سے مقدم کوئی چیز نہیں، قومی اسمبلی نے عمران خان کے متنازع بیان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی

datetime 6  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے متنازع بیان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کی ملکی دفاع کیلئے ناقابل تسخیر خدمات ہیں، ایوان بہادر فوج کو ملک کے دفاع کیلئے دی جانیوالی قربانیوں پر خراج تحسین اور عمران خان کی افواج پاکستان کو سیاسی مقاصد کیلئے بدنام کرنے کی کوشش کی بھر پور مذمت کرتا ہے،

سابق وزیراعظم کیخلاف ریاست سپریم کورٹ سے رجوع کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائے۔پیر کو قومی اسمبلی میں اس حوالے سے وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے قرارداد پیش کرنے کی اجازت چاہی۔ سپیکر کی جانب سے اجازت ملنے پر انہوں نے ایوان میں قرارداد پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان سابق وزیراعظم عمران خان نیازی کے اس ٹی وی انٹرویو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کئے تو میں تحریری ضمانت دیتا ہوں کہ خدانخواستہ پاک فوج بطور ادارہ تباہ ہو جائے گا، پاکستان کی ایٹمی حیثیت ختم ہو جائے گی اور نعوذ باللہ ملک کے تین ٹکڑے ہو جائیں گے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان بخوبی واقف ہے کہ فوج آئین اور قانون کے مطابق نہ صرف اپنی ذمہ داریوں بلکہ ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت بھی کر رہی ہے۔ افواج پاکستان کی ملک و قوم کیلئے قابل تعریف خدمات ہیں،پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ یہ ایوان ان قربانیوں پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہے،ایوان افواج پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش اور ملک کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کی بات کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتا ہے،یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ سابق وزیراعظم کے خلاف ریاست سپریم کورٹ سے رجوع کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائے کیونکہ سابق وزیراعظم کا بیان ملکی سالمیت، یکجہتی اور ایٹمی پروگرام پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ ایوان نے قرارداد کی منظوری دے دی۔

قبل ازیں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے قومی سلامتی کے حوالے سے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چند دن قبل ایک ٹی وی انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ ” اگر اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کئے تو میں تحریری ضمانت دے سکتا ہوں کہ پاک فوج بحیثیت ادارہ تباہ ہو جائے گی

بلکہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت ختم ہو جائے گی۔” انہوں نے کہا کہ کس نے ایک یہودی کی انتخابی مہم چلائی تھی۔ یہودیوں سے تعلق ان کے اپنے ہیں اور بات فوج کی کرتے ہیں۔ اقتدار کی ہوس میں ان کی آنکھیں چندھیا گئی ہیں۔ اقتدار عزت سے ملتا ہے اس پر قبضہ نہیں کیا جاتا۔ یہ پاکستان کی

سالمیت اور وقار کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ پاکستان کے تین ٹکڑے ہو جائیں گے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاک فوج سرحدوں کی محافظ ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں بھی دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ٹکڑے کرنے کی باتوں کے

حوالے سے کچھ عرصہ قبل ایک نقشہ کی بات ہوئی تھی۔ میرا خیال ہے کہ یہ نقشہ عمران خان نے ہی بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ بیانات اور الفاظ ہیں جو ملک کے عوام کے دلوں پر تیر کی طرح چبھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی طاقت کے دفاع کے لئے تو پورا پاکستان کھڑا ہونے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکیم سعید نے 20 سال پہلے اپنی کتاب میں لکھا تھا کہ عمران خان یہودی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے اقتدار میں آئے گا۔ یہی بات ڈاکٹر اسرار احمد نے بھی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان اور اسلام سے مقدم کوئی چیز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ

یہ اینٹی پاکستان اور اینٹی پاک فوج گفتگو ہے۔ صرف ایک کرسی کی خاطر پاکستان کے ٹکڑوں پر بات چلی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جس اقتدار کی خاطر یہ اندھے ہوگئے ہیں اس حوالے سے ہم قرارداد لانا چاہتے ہیں۔ تمام ارکان اس پر دستخط کریں جو دستخط نہیں کرے گا مجھے لگے گا کہ وہ عمران خان کے موقف کی حمایت کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…