پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہمارا تن من دھن خاتم النبین حضرت محمد ﷺپر قربان،ہمیں خاتم النبین حضر ت محمد ﷺ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں، چودھری برادران کا انڈین مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ

datetime 6  جون‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے بی جے پی رہنماؤں کی خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیانات کی پر زور الفاظ میں

مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ توہین رسالت کے مرتکب کو جب تک سزا نہیں دی جاتی تب تک مسلمان اپنا احتجاج جاری رکھیں گے، ہمارا تن من دھن خاتم النبین حضرت محمد ﷺپر قربان ہے، ہم نے ہر دور میں تقدیس رسالت کی خاطر وقت کی تیز ہواؤں سے بغاوت کی ہے، ہمیں خاتم النبین حضر ت محمد ﷺ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات سے عرب دنیا کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں، خصوصاً یو اے ای اور دیگر عرب ممالک کو چاہئے کہ فوری طور پر انڈین مصنوعات کا نہ صرف بائیکاٹ کریں بلکہ ان کی لیبر کو واپس بھیج دیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمان، سکھ، عیسائی سمیت تمام اقلیتیں ہندو انتہا پسندی کا شکار ہیں، ہندوتوا کی وجہ سے بھارت میں انتہا پسندی اپنے عروج پر ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے توہین آمیز بیانات کا او آئی سی اور اقوام متحدہ فوری نوٹس لیں، بی جے پی کے توہین آمیز بیان نے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا کہ گستاخانہ بیانات کو روکا نہ گیا تو عالمی سطح پر نفرت پھیلنے کا خدشہ ہے، ہندوستان کی اس قبیح حرکت سے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے، تمام مسلم ممالک کو انڈیا کا بائیکاٹ کرنا چاہئے، مودی حکومت کی مسلمانوں کے خلاف نفرت دنیا پر عیاں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…