کراچی(نیوز ڈیسک)کسانوں کو زرعی سہولتیں فراہم کرنے کی حکومتی کاوش رنگ لانے لگیں ، بیلاروس آئندہ سال پاکستان میں ٹریکٹرز کی تیاری شروع کرے گا۔ وزیراعظم کے دورہ کے موقع پر بیلاروس کی جانب سے پاکستان میں مینو فیکچر نگ آپریشن شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی گئی تھی ، جس کے بعد ٹریکٹرز کی تیاری کے معاہدے کو حتمی شکل دی گئی تھی ، بیلاروس کی سرکاری کمپنی نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ آئندہ سال جنوری سے پاکستان میں بیلاروس ٹریکٹر ز تیار کیے جائیں گے ، بیلاروس کی کمپنی ابتدائی طورپر پاکستان میں سالانہ پانچ سو ٹریکٹر تیار کریگی ، جس میں بتدریج اضافہ کیاجائیگا، جس کے بعد سالانہ بیس ہزار یونٹس تیار کیے جائیں گے ۔