جمعہ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2026 

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کتنے دن جاری رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

datetime 6  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے اگلے 4 سے 5 دنوں تک ملک کے تمام علاقوں میں شدید گرم موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 جون تک دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں اضافہ جاری رہے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اس دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، سندھ اور بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں درجہ حرارت میں

نمایاں اضافے کی وجہ سے ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہنے کا اندیشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ دوپہر یا شام میں طوفان اور گرد آلود ہواؤں کے بعد درجہ حرارت میں زیادہ اضافہ کا امکان ہے جس کے نتیجے میں ہفتہ بھر جاری رہنے والی ہیٹ ویو آبی ذخائر، کھڑی فصلوں اور پودوں پر پانی کے لیے پانی کے دباؤ کا باعث بن سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے پیش نظر نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شدید گرمی کی لہر کے اثرات کو کم کرنے کے اقدامات کے لیے متعلقہ محکموں سے تعاون کریں۔عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سورج کی روشنی میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں۔ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر اپنائیں اور خاص طور پر بچوں کو موجودہ درجہ حرارت میں گرمی سے متعلق بیماریوں سے بچائیں۔ماہرین کے مطابق والدین اور اساتذہ کو انتہائی گرم موسم سے منسلک خطرات سے بچنے کے لیے تیاری اور انتظامات کرنے چاہئیں کیونکہ بچے اور نوجوان گرمی کی لہر کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ملک میں جاری موجودہ ہیٹ ویو کے پیش نظر صحت کے قومی ادارے نے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…