کراچی (مانیٹرنگ ہسپتال ) لیاقت نینشنل ہسپتال کراچی میں سیکیورٹی عملے اور صحافیوں کے درمیان تصادم ، سیکیورٹی اہلکاروں کی طرف سے پتھراﺅ اور تشددکے باعث میڈیا کے 3نمائندے زخمی ہوگئے ، نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا کی ٹیمیں رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کے بعد وہاں 3دن سے کوریج کیلئے موجود ہیں ، سیکورٹی اہلکاروں کی طرف سے صحافیوں کو ہٹانے کی کوشش کی گئی ، انکار اور مزاحمت کے بعد میڈیا کو ہٹانے کیلئے اہلکاروں نے پرتشدد طریقہ اختیار کرتے ہوئے ذدوکوب کیا ، ناخوشگوار واقعے کے بعد وہاں موجود صحافیوں نے شدید احتجاج کیا ہے ، ہسپتال کے دروازے بند ہونے کی وجہ سے زخمی صحافیوں کے دوسرے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ وی وی آئی پرسن کی آمد کے باعث لیاقت نیشنل ہسپتال کی سیکیورٹی بہت زیادہ سخت کردی گئی ہے ، ہسپتال کے ترجمان نے ہسپتال کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ میں آپریشن تھیٹر میں تھا ناخشگوار واقعے کی خبر ہونے کے بعد میں باہر آیا ہوں ، واقعہ کی نوعیت جاننے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی