جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

کراچی، سکول وین مالکان نے کل کراچی بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا

datetime 20  اگست‬‮  2015 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی سکول وین ایسو سی ایشن نے کل حکومتی فیصلے کے خلاف ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا ، نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی طرف سے گاڑیوں کو سی این جی پر منتقل کرنے کے احکامات کے بعد اسکول وین مالکان نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑیوں کو سی این جی یا ایل پی جی سے پٹرول پر منتقل کرنا اضافی بوجھ ہے، اس سے ہماری روزی روٹی ختم ہوجائے گی ، حکومت فیصلہ پر نظر ثانی کرے ،  خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ نے سکول وین میں ایل پی جی اور سی این جی سیلنڈر ختم کرنے کے احکامات جاری کیے اور 21اگست سے خلاف ورزی کرنے والے مالکان کیخلاف کاروائی کا بھی کہا تھا ،ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق ایسے اقدامات کا مقصد سکول جانے والے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے ، انہوں نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈرائیور حضرات گاڑی پر سکول نام کا بورڈ آویزاں کریں ، بچوں کو سیٹ بائی سیٹ بٹھائیں اور ایک ہیلپر بھی ساتھ رکھیں ،خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کو جیل بھیجنے کے ساتھ بھاری جرمانہ بھی عائد کرنے کا کہا گیا تھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…