اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اوپن ماکیٹ میں ڈالر 20ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، پاکستان میں 40پیسے تک اضافہ ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق گذشہ پانچ روز میں پاکستان کے اندر ڈالر کی قدر میں بڑی حد تک اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ، افغانستان میں بھی ڈالر 105سے بڑھ کے 106روپے میں فروخت ہونے لگا ہے ، معاشی ماہرین اس کا ذمہ دار ڈالر کی غیر قانونی اسمگلنگ کو ٹھہرا رہے ہیں ، پاکستان میں بھی روپیہ کی قدر میں کمی سے اسٹاک ایکسچینج متاثر ہوسکتی ہے ، چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ملک بوستان کے مطابق حج سیزن کے باعث پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 40پیسے اضافہ ہوا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ موجودہ سطح کچھ عرصے تک برقرار رہنے کا امکان ہے