نوشہرہ (نیوز ڈیسک) پشتو فلموں کی نامور پاکستانی اداکارہ مسرت شاہین کو صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا۔ اطلاعا ت کے مطابق واقعہ فائرنگ کا واقعہ نوشہرہ کے علاقے شوبرا چوک کے قریب پیش آیا ، مسرت اپنی والدہ کے ہمراہ ایک اسٹور پر جارہی تھیں نامعلوم موٹرسائیکل سوار دہشتگردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں اداکارہ موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ان کی والدہ زخمی ہوگئیں ۔ پولیس کے مطابق اداکارہ کی والدہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہوں نے بیان ریکارڈ کرالیا ہے ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتار کیلئے تحقیقات کررہے ہیں ۔ تاہم یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ اداکارہ کے قتل میں کون ملوث ہے ۔