بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

چالیس روز میں پاکستان کا روپیہ 20روپے کمزور ہوا ،وجہ ان کی نالائقی ہے، ہر گھنٹے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان، حماد اظہر کا دعویٰ

datetime 3  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر نے کہا ہے کہ اپریل میں روس سے سستا تیل خریدنے کا فیصلہ کرلیا تھا، چالیس روز میں پاکستان کا روپیہ 20روپے کمزور ہوا ہے ،وجہ ان کی نالائقی ہے، بجلی کی قلت کا سبب حکومت کی ناقص کارکردگی ہے،

لوڈشیڈنگ سے معیشت کو ہر گھنٹے اربوں روپوں کا نقصان ہورہا ہے۔اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہاکہ پندرہ مارچ کے درمیان روس سے سستا تیل خریدنے کی آفرآئی،ہم نے اپریل میں روس سستا پیٹرول خریدنے کا فیصلہ کر لیا تھا اور پیٹرولیم مصنوعات سمیت معاشی حالات میں بہتری لانے کا جامع پلان بھی بنا دیا تھا، ہم نے پلاننگ کی ہوئی تھی کہ روس سے سستا تیل خریدیں گے ایسا نہیں تھا کہ ساٹھ روپے بڑھا کر عوام پر ایٹم بم پھینک دیں۔حماد اظہر نے کہا کہ آج جو کارٹون حکومت میں ہیں انہیں معلوم نہیں پی ایس او نے اپریل اور مئی میں پیٹرول خریدا، مفتاح اسماعیل کو علم ہی نہیں کہ روس پر کوئی پابندی نہیں۔انہوں نے کہا کہ چالیس روز میں پاکستان کا روپیہ 20روپے کمزور ہوا ہے جس کی واحد وجہ ان کی نالائقی ہے، بجلی کی کمی کے سبب پاکستان میں اسٹیل کی صنعت کو بند کر دیا گیا ہے، سی پیک کے پاور پلانٹ اس وقت صرف 25فیصد تک کام کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بجلی کی قلت کا سبب اس حکومت کی ناقص کارکردگی ہے، لوڈشیڈنگ سے معیشت کو ہر گھنٹے اربوں روپوں کا نقصان ہورہا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…