لاہور( این این آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو فی الفور واپس لینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔تحریک انصاف کی رکن اسمبلی سیمابیہ طاہر کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ایک ہفتے میں پیٹرول کی قیمت میں60 روپے فی لیٹر اضافہ کر کے مہنگائی کو خود دعوت دی ہے،پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے اشیا ئے خو رو نوش کی قیمتوں پر پر اثرات مرتب ہوں گے ۔شہباز شریف حکومت کی ناہلی کے باعث قومی خزانے دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، حکومت نے اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے پیٹرول کی قیمتوںمیں اضافہ کرکے عوام پر پیٹرول بم کرا دیا ہے، مطالبہ ہے کہ حالیہ اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے۔