منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان سے نفرت، پانی روکنے کا مشورہ، بھارتی صحافی کو مہنگا پڑ گیا

datetime 3  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کو دریائے سندھ کے پانی پر کنٹرول کرکے پاکستان میں سیلاب اور قحط سالی پھیلانی چاہیے، بھارتی صحافی پلکی شرما کو انتہا پسندانہ ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پلکی شرما نے ٹوئٹ کی کہ دریائے سندھ کا پانی پاکستان کے خلاف

بھارت کو ایک طاقتور سٹریٹیجک برتری دیتا ہے۔ پاکستان کی 80 فیصد زراعت اسی پانی پر انحصار کرتی ہے جس پر انڈیا کا کنٹرول ہے۔ بھارت پاکستان میں پانی کے کنٹرول سے سیلاب اور قحط سالی پیدا کر سکتا ہے تو انڈیا اس حربے کو استعمال کرنے سے کیوں ہچکچا رہا ہے؟ کیا سندھ کے ہتھیار کو استعمال کرنے کا وقت آگیا ہے؟جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ وہ یوٹرن لیتے ہوئے وضاحتیں دینا شروع ہو گئیں، کہا کہ سیلاب اور قحط سالی پیدا کرنے کی بات نہیں کی، ان کی سٹوری ان پہلوئوں کو اجاگر نہیں کرسکی جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنی سٹریٹجک برتری ہتھیار کے طور پر نہیں بلکہ دبا ئوکے طور پر استعمال کرنا چاہیے۔تنقید کا نشانہ بنانے والے ایک صارف نے لکھا کہ جب آپ کو آبی وسائل، انجیںیئرنگ اور جغرافیے کے بارے میں کچھ نہ معلوم ہو اور آپ پاکستان مخالف اور احمقانہ اشتعال کے ڈھول پیٹ کر مقبولیت حاصل کرنا چاہتے ہوں تو یہی ہوتا ہے۔ یہ صرف مضحکہ خیز نہیں خطرناک ٹویٹ ہے۔ پلکی شرما نے ٹوئٹ کی کہ دریائے سندھ کا پانی پاکستان کے خلاف بھارت کو ایک طاقتور سٹریٹیجک برتری دیتا ہے۔ پاکستان کی 80 فیصد زراعت اسی پانی پر انحصار کرتی ہے جس پر انڈیا کا کنٹرول ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…