اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے رشید گوڈیل پرحملے میں پڑوسی حریف ملک کی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیاہے ۔ سینئر سیاستدان نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی راشید گوڈیل پرحملے میں ملوث ہوسکتی ہے ۔انہوں نے یہ دعویٰ نجی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ رینجر ز رکن قومی اسمبلی پر حملے میں ملوث ملزمان کو ایک ہفتے کے دوران گرفتار کرلے گی ۔ ان کے بقول کراچی کا عام آدمی شہر میں رینجرز کے آپریشن سے مطمئن اور خوش ہے ۔ واضح رہے کہ متحد ہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کو گذشتہ روز بہادر آباد میں فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا ۔ وہ لیاقت نیشنل اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔