جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

پاکستان کے تین ٹکڑوں کی خواہش عمران خان کی ذہنی اختراع اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض بھی پھٹ پڑے

datetime 2  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (آئی این پی ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کے ملکی سلامتی کے حوالے سے جاری بیان کی مذمت کرتا ہوں،عمران خان اقتدار کے لا لچ میں اندھے ہوچکے ہیں،پاکستان ایٹمی پروگرام اور ملکی سالمت کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

پاکستان کے تین ٹکڑوں کی خواہش عمران خان کی ذہنی اختراع ہے۔ عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے راجہ ریاض احمد نے کہا اسلام کے نام پر بنا پاکستان انشاء تا قیامت قائم و دائم رہے گا،پاکستان کا ایٹمی پروگرام ملکی سالمیت کے اداروں کے ہاتھوں میں محفوظ تھا، ہے اور محفوظ رہے گا،ہمیں اپنے ملک کے سلامتی کے اداروں پر مکمل یقین اور اعتماد ہے،پاک افواج ملک خداداد کی سلامتی کی ضامن ہیں،پاکستان کو بنانا ریپبلک بنانے کی عمران خان کی مذموم کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا میں حکومت پاکستان، قومی سلامتی کے اداروں اور عدلیہ سے عمران خان کے بیان پر ایکشن لینے کے لئے اپیل کرتا ہوں، کسی بیرونی ایجنڈے یا سازش پر کام کرنے والے شخص پر فی الفور پابندی ہونی چاہیے،عمران نیازی ابھی قومی سلامتی کے درپے ہے اس کی زبان بند کرنا ہو گی، خاکم بدہن یہ شخص ملک توڑ کر رکھ دے گا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…