پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب کا ویزہ ‘ یورپی یونین نے نیا قانون لاگو کردیا

datetime 2  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی) سعودی عرب میں متعین یورپی یونین کے سفیر پیٹرک سیمونے نے کہا ہے کہ سعودی شہریوں کے لیے ویزے کا نیا قانون بنایا گیا ہے جو جلد نافذ ہوگا۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ یورپی یونین جی سی سی ممالک کے تمام شہریوں کو ویزے کی پابندی سے استثنیٰ دینے کا قانون بنانے جارہی ہے، سعودی شہری ویزے کی پابندی کے بغیر کسی بھی یورپی ملک کا دورہ کرسکیں گے۔

یورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ یہ اقدام خلیجی ممالک کے ساتھ یورپی یونین کی اسٹراٹیجک شراکت سے متعلق جاری اعلامیے کے عین مطابق ہے۔انہوں نے کہا کہ ویزوں سے استثنیٰ یورپی یونین اور سعودی عرب کے درمیان ہر سطح پر تعاون بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ سیاحت، تعلیم، تجارت اور سماجی تعلقات ا?زادانہ طریقے سے قائم کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سعودی عرب اور یورپی یونین میں شامل ممالک کے شہریوں کو قریب لانے، ثقافتی رشتے استوار کرنے، اقدار اور طرز زندگی کے بارے میں افہام و تفہیم پیدا کرنے کی خاطر کام کرنا ہوگا۔یہ کام اسی وقت ممکن ہے جب یورپی ممالک کے شہری زیادہ سے زیادہ تعداد میں سعودی عرب ا?ئیں اور سعودی شہری یورپی ممالک کا سفر کریں۔یورپی عہدیدار نے یورپی سیاحوں کو مملکت کی سیاحت کی اجازت دینے کے حوالے سے کہا کہ مملکت نے پہلی بار یورپی شہریوں کے لیے سیاحت کے دروازے کھول کر قابل قدر اقدام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک ماضی میں بھی سعودی سیاحوں کی پذیرائی کرتے تھے اور ا?ئندہ بھی کرتے رہیں گے۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ سعودی شہریوں کے لیے ویزوں کا نیا قانون جلد جاری ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین میں شامل ممالک سعودی عرب کے دوسرے بڑے تجارتی شریک ہیں۔جی سی سی ممالک کے تمام شہریوں کو ویزے سے استثنیٰ دینے کے قانون پر کام کررہے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل برطانوی ہوم آفس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ برطانیہ نے سعودی عرب اور بحرین کے شہریوں کو الیکٹرونک ویزے سے استثنیٰ کا درجہ دیا ہے۔

یہ درجہ یکم جون سے نافذ العمل ہو گا اوراس نئی ترمیم کے تحت سعودی عرب اور بحرین کے تمام شہری الیکٹرانک ویزے سے استثنی کے ساتھ چھ ماہ تک برطانیہ جانے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔یکم جون سے سعودی پاسپورٹ رکھنے والوں کو چوبیس گھنٹے کے اندر37 ڈالر( 30 پونڈ) میں الیکٹرونک ویزے سے استثنی مل سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…