اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد پولیس نے بارہ کہوکے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیدوران 30 افغان باشندوں کو اپنی حراست میں لے لیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق آپریشن بارہ کہوکے مختلف علاقوں میں کیا گیا، جس کے نتیجے میں 30 افغان باشندوں کو حراست لے لیا گیا ، حراست میں لئے گئے ایک ملزم سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔