پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

خاتون نے شادی کے 25 سال بعد فیس بک پر بننے والے دوست سے شادی کرنے کے لیے شوہر کو قتل کروا دیا

datetime 30  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی)خاتون نے شادی کے 25 سال بعد فیس بک پر بننے والے دوست سے شادی کرنے کے لیے شوہر کو کرائے کے قاتل سے قتل کروا دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سالہ خاتون کی 29 سالہ شخص سے انٹرنیٹ پر دوستی ہوئی، دونوں نے سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا کہ خاتون کے شوہر کو کسی اجرتی قاتل کے ذریعے اپنے راستے سے ہٹایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر گوسوامی نامی شخص کو یہ کام سونپا جسے اس کام کے بدلے 6 لاکھ بھارتی یعنی 12 لاکھ پاکستانی روپے کی پیشکش کی گئی جو کہ اس نے قبول کر لی۔خاتون کا شوہر ایک ورکشاپ کا مالک تھا جسے 17 مئی کو قتل کیا گیا تاہم مقتول کے بھائی نے پولیس میں ایف آئی آر اب درج کروائی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے دوران 500 سی سی ٹی وی فوٹیج کلپس دیکھے گئے جس کے بعد خاتون، اس کے دوست اور اجرتی قاتل کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کو دیے گئے اپنے ابتدائی بیان میں خاتون نے بتایا کہ اس کی شادی کافی نو عمری میں ہوئی تھی، اس کا شوہر ہر وقت شراب کے نشے میں دھت رہتا تھا اور پتنگیں اڑانے کے سوا کچھ نہیں کرتا تھا۔خاتون نے مزید بتایا کہ اس کی فیس بک پر دو سال قبل شعیب نامی لڑکے سے بات چیت شروع ہوئی جو بعد ازاں محبت میں بدل گئی، میں اسے پسند کرنے لگی اور ہم دونوں شادی کرنا چاہتے تھے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…